یمن

انصار اللہ کا سعودی فوجی ٹھکانے پر گولہ باری

شیعت نیوز (یمن )سعودی عرب کی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے جنوبی سعودی عرب کے صوبے نجران میں القفال، ذوعین اور الخضرا کی گذرگاہ میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

اس سے قبل سعودی عرب کے جارح لڑاکا طیاروں نے یمن کے صوبے صعدہ میں رازح کے سرحدی علاقے میں رہائشی علاقوں پر بمباری کی جس میں کئی یمنی شہری شہید و زخمی ہو گئے۔
یمنی فوج اور عوامی تحریک انصاراللہ کے ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے شمال مغربی یمن کے صوبے حجہ میں بھی شمسان نامی ایک علاقے میں رہائشی مکان کو نشانہ بنایا جس میں ایک آٹھ سالہ بچہ شہید اور تیرہ دیگر عام شہری زخمی ہو گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button