یمن

عبد اللہ صالح کے قتل سے ایک نئے مرحلے کا آغاز ہوگیا محمد البخیتی

یمن کی انصار اللہ تنظیم کے رکن محمد البخیتی نے کہا ہے کہ علی عبدالله صالح کا قتل ایک نئی تحریک کا آغاز ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے اور نیشنل کانگریس میں موجود ہمارے بھائیوں کے درمیان کوئی تنازعات نہیں ہیں۔

البخیتی نے یہ بھی کہا کہ میں نے ذاتی طور پر علی عبد اللہ صالح کے ساتھ مشارکت کی مخالفت کی تھی کیونکہ مجھے یقین تھا کہ وہ ہمارے خلاف بغاوت کرے گا۔

یمن کی انصار اللہ کے رکن نے کہا کہ نیشنل کانگریس پارٹی کے بہت سے اراکین علی عبداللہ صالح کی ہمارے خلاف بغاوت سے حیران تھے۔

انہوں نے اس بیان کیساتھ کہ کانگریس پارٹی کے زیادہ تر اراکین صالح کی اس بغاوت کے منصوبے کا علم نہیں رکھتے تھے، کہا: "نیشنل پارٹی کے اراکین کو یہ معلوم ہونا چاہئے کہ ہم ایک نئے مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں اور اب گیند ان کے کورٹ میں ہے۔

البخیتی نے یہ بھی کہا کہ نیشنل کانگریس نئے مرحلے کے ساتھ ہی نئی قیادت کی بھی تیاری کرے۔

انصار اللہ یمن کے رکن نے مزید کہا کہ مجھے یہ بھی اطلاع ملی ہے کہ علی عبداللہ صالح کا بیٹا سعودی عرب کے دورہ پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے عہد کیا تھا کہ علی عبداللہ صالح کی جانب سے سیاسی سازش کے کاتمے کی صورت میں ان کی جان کی حفاظت کی جائیگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button