پاکستان

مجلس وحدت کا جمعہ کو القدس کو اسرائیلی درالخلافہ قرار دینے کہ امریکہ اعلان کہ خلاف احتجاج کا اعلان

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے بیت المقدس کو ناجائز ریاست کا درالخلافہ بنانے کے جمعہ کے دن یوم احتجاج منانے کا اعلان کردیا۔ میڈیا کو جاری اعلامیہ میں مجلس وحدت کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی بیت المقدس کو اسرائیلی دارالخلافہ بنانے کی مذمت کرتے ہیں۔بیت المقدس کو دارلحکومت قرار دینا ٹرمپ کے صہیونی عزائم کی تکمیل ہےانہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کا بیت المقدس کو غاصب اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے القدس شریف کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کے بیان کی اقوام عالم نے بھرپور مذمت کی ہے۔ قبلہ اول بیت المقدس کے خلاف اس صہیونی سازش کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نےکہاکہ جمعہ کو امریکہ و غاصب ریاست اسرائیل کے خلاف ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button