یمنی فوج کے سات بریگیڈز کا مارب سے صنعا کی جانب مارچ
صنعا (مانیٹرنگ ڈیسک) یمن میں سرکاری فوج کی قیادت نے سات بریگیڈز کو مارب صوبے سے صنعاءکی جانب مارچ کے احکامات جاری کردیئے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سرکاری فوج کی قیادت نے نہم کے محاذ پر موجود فورسز کو فوری احکامات دیے ہیں کہ وہ اپنی عسکری کارروائیوں میں اضافہ کر دیں اور ساتھ ہی درالحکومت صنعاءکی جانب موو شروع کر دیں ۔
ان ہدایات کے ساتھ نہم کے محاذ پر عسکری کمک بھی بھیجی جا رہی ہے تا کہ صنعاءکی سمت خولان کا محاذ کھولا جا سکے۔اس سے قبل اتوار کے روز یمنی فوج کے ایک بڑے عسکری کمانڈر نے صنعاءکے مشرق میں نہم کے محاذ پر جاری عسکری کارروائیوں کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کا اعلان کیا تھا۔
جبکہ انصار اللہ حوثی مجاہدین کا صنعا پر مکمل کنٹرول ۔








