یمن

۴۱ ملکی سعودی اتحاد بھی آلِ سعود کے پٹھو کو نہ بچا سکا ،

شیعت نیوز: آلِ سعودنے یمن پر جنگ مسلط کرنے کے بعداپنے اقتدار کو بچانے کے لئے ۴۱ ملکی سعودی اتحادبنایا لیکن پھر بھی وہ اپنے پٹھوؤں کو بچا نہیں سکا۔آلِ سعود کے اس ۴۱ ملکی اتحاد کے بننے کے بعد شام و عراق میںآلِ سعود کی پشت پناہی سے بننے والے داعشی گروہ کی شکست کے بعد کل آلِ سعود کا ایک اور پٹھو واصلِ جہنم ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز یمنی قوم کا غدار علی عبداللہ صالح صناء سے فرار ہوتے ہوئے یمنی عوام کے ہاتھوں جہنم واصل ہو گیا ۔ علی عبداللہ صالح اور اسکے حامیوں نے آلِ سعود کے ایماء پر چند روز قبل یمن میں خانہ جنگی کا آغاز کیا تھا جس میں ۸۰ سے زائد معصوم یمنی مسلمان شہید ہو گئے تھے ۔ یمنی عوام آلِ سعود کے پٹھو علی عبد اللہ صالح کو اپنا غدار سمجھتی تھی اور یہی وجہ ہے کہ یمن کی عوام نے آلِ سعود کے پٹھو کی ہلاکت پر شکرانہ ادا کیا ہے۔ یمن کی بقاء کی جنگ لڑنے والے حوثی مجاہدین کے سربراہ عبدالمالک الحوثی نے بھی آلِ سعود کی مکروہ سازش کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آل سعود کے اتحادی اہلکاروں نے یمن میں ایک نئی سازش تیار کی تھی اور وہ سمجھ رہے تھے کہ اس سازش میں کامیاب ہونگے لیکن یمنی عوام نے ان کی تمام ترسازشوں کو خاک میں ملا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صناء میں جس چیز نے فتنے کو ناکام بنایا ہے وہ یمنی عوام کا ایمان تھا اور جن لوگوں نے پیغمبر اسلام صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر اپنے حملے شروع کئے تھے، خداوند عالم نے ان سے ان کی کامیابی چھین لی اور یہ سازش ناکام ہوگئی۔انصار اللہ کے سربراہ نے مزید کہا کہ یمنی فوج اور قوم نے آل سعود کے منہ پر جو طمانچے مارے ہیں اس سے سعودی اتحادی ممالک کو اب سبق سیکھ لینا چاہئے۔ 

متعلقہ مضامین

Back to top button