سعودی وزارت تجارت و سرمایہ کاری کے مشیرعہدے سے برطرف

05 دسمبر, 2017 09:53

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی بادشاہ نے وزارت تجارت و سرمایہ کاری کے مشیر ڈاکٹر غسان بن احمد السلیمان کو عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔سعودی وزارت تجارت کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر غسان سلیمان کو ماضی میں مختلف کمپنیوں کی نگران کونسلوں کے چیئرمین کے عہدوں پر بھی تعینات کیا جاتا رہا ہے۔ وہ غسان احمد السلیمان گروپ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے بھی چیئرمین رہے ہیں۔

علاوہ ازیں وہ فرنیچر ٹریڈنگ لمیٹیڈ کمپنی، فنشر بحرین کیپیٹل بنک اور سعودی عرب کیپیٹل بنک، میرینا قطوف ڈویلپمنٹ کمپنی کے چیئرمین رہے ہیں۔

ان کمپنیوں کے علاوہ بھی ڈاکٹر غسان السلیمان کئی تجارتی اداروں کے ساتھ بھی وابستہ رہے ہیں۔ جدہ ایوان صنعت وتجارت کے رکن، جدہ میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے منصوبوں کے لیے قائم کردہ کونسل کے انچارج، مکہ مکرمہ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے چیئرمین اور جدہ میں عالمی اقتصادی فورم کے بورڈ آف ڈائریکٹرز، سعودی عرب۔ملائیشیا اور سعودی عرب ترکی بزنس کونسل کے چیئرمین اور عالمی تحفیظ القرآن بورڈ کے ممبر کے عہدوں پر بھی تعینات رہے ہیں۔

ایک اطلاع کے مطابق ڈاکٹر غسان کی برطرفی پر مشتمل شاہی فرمان ریاض میں منعقد ہونے والے فیشن شو میں ان کی شرکت کے بعد کیا گیا۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا صارفین نے ریاض میں زنانہ ملبوسات کے شو میں ڈاکٹر غسان کی شرکت کی وڈیو شیئر کی تھی جس پر سعودیوں نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ بعد ازاں ڈاکٹر غسان نے ٹویٹر پر فیشن کی مذمت کی تھی۔

ڈاکٹر غسان کو ایسی حالت میں برطرف کردیا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد شاہی تخت تک پہنچنے کیلئے بعض شہزادوں اور حکومتی عہدیداروں کو اص؛ رکاوٹ سمجھ رہے ہیں۔

6:24 صبح مارچ 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔