یمن

سعودی لڑاکا طیاروں کا یمن کے دارالحکومت صنعا میں صدارتی ہاؤس پر حملہ

شیعت نیوز (صنعا)سعودی لڑاکا طیاروں نے کل رات یمن کے دارالحکومت صنعا میں صدارتی ہاؤس اور اس کے اطراف پر حملہ کیا۔ اس حملے میں گھروں اور عوامی املاک کو نقصان پہنچا۔

یمن کے دارالحکومت صنعا میں میں حالیہ دنوں کے دوران اس ملک کے سابق صدر عبدالله صالح کے مسلح حامیوں اور تحریک انصاراللہ کے مابین زبردست جھڑپیں ہوئیں۔ ان جھڑپوں میں عبدالله صالح کی فوج کو سعودی عرب کی ھمہ جانبہ حمایت و مدد حاصل تھی۔

واضح رہے کہ یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح کل دارالحکومت صنعا سے مآرب جاتے ہوئے راستے میں مارے گئے۔ سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پر جاری ہونے والی تصاویر اور فلموں سے بھی سابق یمنی صدر کے مارے جانے کی تصدیق ہوتی ہے۔

یمن کے دارالحکومت صنعا میں پچھلے چند روز کے دوران سابق صدر کے مسلح حامیوں اور انصاراللہ تحریک کی قیادت والی قومی سالویشن گورنمنٹ کے سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان شدید جھڑپوں کی خبریں ملتی رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button