کرپشن کے الزام میں نتین یاہو کیخلاف اسرائیلی عوام سراپا احتجاج

04 دسمبر, 2017 10:21

اسرائیل کے شہر تل ابیب میں 20 ہزار سے زائد صہیونیوں نے اپنے وزیراعظم کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کیا۔

عوام کا مطالبہ تھا کہ وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف شفاف تحقیقات ہونی چاہیے۔ اسرائیلی مظاہرین، جن کے ہاتھوں میں پوسٹرز اور بینرز تھے، نیتن یاہو کے مالی اسکینڈل کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔

دوسری جانب اسرائیلی پارلیمنٹ میں کرپشن تحقیقات محدود کرنے کا بل منظور کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل اسرائیلی وزیراعظم اور ان کی بیوی پر کرپشن کا الزام لگ چکا ہے جس کی تحقیقات جاری ہے۔

1:23 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top