سعودی عرب

120 ملین ڈالر اور فارم ہاؤس کے بدلے ایک اور سعودی شہزادہ رہا

بن سلمان کے حکم پر گرفتار ہونے والے شہزادوں میں سے ایک اور شخصیت کو بھی رہا کردیا گیا ہے۔

سعودی سوشل میڈیا کے مطابق سعودی رائل پروٹوکول کے سابق سربراہ محمد الطبیشی ولی عہد بن سلمان کیساتھ ڈیل کرکے آزاد ہوگئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیل کے تحت الطبیشی نے رہائی پانے کیلئے بن سلمان کو 120 ملین ڈالر اور وسیع رقبے پر مشتمل اپنا فارم ہاؤس دے دیا ہے جس کی قیمت 100 ملین ڈالر ہے۔

واضح رہے کہ سابق سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ کے بیٹے متعب بن عبداللہ ایک ارب ڈالر کے عوض چند روز قبل رہا ہوئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button