دنیا

میں نے سب سے زیادہ فلسطینی اور عرب باشندوں کا قتل کیا: موشعہ یعلون

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق اسرائیلی آرمی چیف اور وزیر دفاع ’’موشعہ یعلون‘‘ نے سدیروت نامی یہودی بستی میں منعقد ہونے والے ایک سیمنیار سے خطب کرتے ہوئے فخر سے کہا ہے کہ میں نے سب سے زیادہ فلسطینی اور عرب باشندوں کا قتل کیا ہے اور اسرائیل کے طول و عرض میں کوئی بھی ایسا نہیں جس نے مجھ سے زیادہ ’’دشمنوں‘‘ کا قتل کیا ہوگا۔

یعلون کا مزید کہنا تھا کہ قتل کرنا ہمارے لئے ضروری ہے کیونکہ اگر ہم قتل نہیں کریں گے تو قتل ہوجائیں گے۔واضح رہے کہ یعلقن کے اعلان سے قبل اسرائیل میں عام تصور یہ تھا کہ سابق اسرائیلی وزیر اعظم اور وزیر دفاع ایہود باراک نے سب سے زیادہ فلسطینیوں کا قتل کیا ہے اور اس معاملے میں ان کا کوئی مقابلہ نہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button