دنیا

امریکہ کا عالمی برادری سے شمالی کوریا سے تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ

امریکہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے میزائل تجربات کے پیش نظر عالمی برادری کو شمالی کوریا سے سفارتی تعلقات ختم کردینے چاہییں۔شمالی کوریا کی جانب سے بیلسٹک میزائل کے حالیہ تجربے کے بعد امریکہ اور جاپان کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ جس میں شمالی کوریا کے میزائل پروگرام پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اقوام متحدہ میں امریکہ کی مستقل مندوب نیکی ہیلی نے کہا کہ شمالی کوریا کو بار بار امن کا پیغام دیا گیا مگر پیانگ یانگ نے امن کے بجائے تباہی کا راستہ چنا ہے۔ عالمی برادری شمالی کوریا سے سفارتی اور تجارتی تعلقات توڑ لے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button