اسلام آباد سعودی نواز دہشتگردوں کی مسجد باب العلم پہ فائرنگ ۲ نمازی شہید
شیعت نیوز: پاکستان کے دارلخلافہ میں سعودی نواز تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے ۲ نمازی شہید جبکہ ۴ شدید زخمی ہوئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق کالعدم تکفیری دہشتگرد تنظیم سپاہ صحابہ المعروف اہلسنت و الجماعت کہ دہشتگردوں نے بدھ کی شب اسلام آباد کہ علاقے آئی ایٹ ( I-8 ) میں واقع مسجد و امامبارگاہ باب العلم پہ اس وقت فائرنگ کردی جس وقت نمازی مغربین کی نماز کی ادائیگی کے بعد نمازی باہر نکل رہے تھے، جسکے نتیجے میں دو نمازی سابق ایڈوکیٹ جنرل سندھ سیدین زیدی اور انٹیلی جنس بیورو کے ملازم سید حبدار حسین شاہ شہید ہوگئے جبکہ باقی ۴ نمازیوں کو زخمی حالات میں مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ فائرنگ کہ بعد کالعدم تکفیری د ہشت گرد باآسانی فرارہوگئے جبکہ اسلام آباد میں جگہ جگہ ناکہ اور چیک پوسٹ قائم ہیں ۔ دہشتگردی کے اس واقع کی ذمہ داری کالعدم سپاہ صحابہ لدھیانوی گروپ کی ذیلی تنظیم لشکر جھنگوی العالمی نے قبول کی ہے تاکہ اپنی اصل گروہ سپاہ صحابہ کو بچایا جاسکے ۔ دہشتگردی کہ واقع کہ خلاف مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے اسلام آباد میں احتجاج کیا گیا اور حکومت کی نااہلی کی مذمت کی گئی۔ اسلام آباد جیسے شہر میں شیعہ نسل کشی کا واقعہ شیعہ مخالف سعودی اتحاد کہ اجلاس کہ ۳ روز بعد سامنے آیا ہے جو پاکستان کےخلاف سعودی دہشتگردی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔