لبنان

حریری ہی لبنان کے وزیر اعظم رہیں گے، میشل عون

لبنانی صدر میشل عون کا کہنا ہے کہ سعد حریری ہی لبنان کے وزیراعظم رہیں گے جبکہ اگلے چند دنوں میں ملک کے سیاسی بحران کو حل کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ سعد حریری نے سعودی عرب کے دورے کے دوران چار نومبر کو مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم انہوں نے 22 نومبر کو فرانس سے لبنان واپس پہنچنے پر مستعفی ہونے کا فیصلہ ملتوی کر دیا تھا۔

ان کے استعفیٰ دینے کے بعد لبنانی صدر کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ لبنانی وزیراعظم کو سعودی عرب نے یرغمال بنایا ہے اور استعفیٰ بھی سعودی دباؤ کا نتیجہ ہے۔

لبنان کے صدر نے سعدالحریری کے استعفے کو سعودی دباؤ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ جب تک وزیراعظم باضابطہ طور پر استعفیٰ پیش نہیں کرتے اس وقت تک اس کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

سعد حریری نے صدر میشل عون سے ملاقات کے دوران کہا تھا کہ وہ قومی مفادات کے دائرے میں ملک کی تمام سیاسی قوتوں کے ساتھ ٹھوس بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button