سعودی عرب

سعودی عرب کا عراق کو فوجی وسائل فراہم کرنے کا اعلان

عراق کے ایک اعلی اہلکار نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نےعراق کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جنگی وسائل اور ہتھیار فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے حالانکہ اب عراق میں دہشت گردی اپنے انجام اور اختتام کو پہنچ چکی ہے۔ عراقی اہلکار کے مطابق سعودی عرب کے ولیعہد اور وزیر دفاع محمد بن سلمان نے بکتر بند گاڑیاں اور ٹینک عراق کو فراہم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے ۔ عراقی اہلکار کے مطابق ابھی تک سعودی عرب کی طرف سے عراق کو فوجی وسائل نہیں ملے ہیں لیکن عنقریب فوجی وسائل ملنے کا امکان ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے ایسے وقت میں عراق کی فوجی حمایت کا اعلان کیا ہے جب عراق نے ایران کے تعاون سے ملک سے داعش دہشت گردوں کی نام نہاد خلافت کا خاتمہ کردیا ہے جبکہ داعش کی خلافت کی تشکیل میں سعودی عرب نے داعش کو بڑی امداد فراہم کی تھی اور عراقی فوج اور عوام کے خون میں سعودی عرب کا ہاتھ آلودہ ہے۔۔

متعلقہ مضامین

Back to top button