شیعہ رہنماء کی سپاہ صحابہ کے سربراہ سے ملاقات ،مشترکہ نکات پر کام کرنے پر غور
شیعت نیوز:شیعہ جماعت کےاہم مرکزی رہنماء کی لدھیانوی سے ملاقات، الیکشن میں اتحاد متوقع۔ شیعت نیوز کو باخبر ذرائع سے اطلاعات ملی ہیں کے شیعہ جماعت کے مرکزی رہنماء نے 18 اور 19 صفر کو اسلام آباد میں بدنام زمانہ دہشت گرد اور کالعدم سپاہ صحابہ المعروف اہلِ سنت والجماعت کے سربراہ احمد لدھیانوی اور سینکڑوں شیعان علی کے قاتل اور خرم ذکی اور عسکری رضا کے قتل میں نامزد مرکزی ملزم اورنگزیب فاروقی سے ملاقات کی ہے۔ملاقات ا نتہائی خوش گوار ماحول میں ہوئی تینوں رہنماء کے علاوہ دونوں اطراف کے مشترکہ دوست بھی موجود تھے ۔ ذرائع کا کہنا ہے ملاقات پاکستان میں موجودچند اہم افراد اور سعودی سفیر کے ایماء پر اسلام آباد میں ہوئی ہے۔ملاقات کا مقصدایک دوسرے کے ساتھ مشترکہ نکات پر کام کرنے کے ساتھ ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے گریز کرنا ہے۔








