پاکستان

وفاقی وزیر داخلہ نے تحریک لبیک یارسول اللہﷺ والوں کو بھارتی ایجنٹ قرار دے دیا ۔

شیعت نیوز:نا اہل حکومت نے عاشقان رسولﷺ کو بھی نہیں بخشا ،تحریک لبیک یارسول اللہﷺ والوں کو بھارتی ایجنٹ قرار دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق جماعتی مائنڈ سیٹ رکھنے والے مسلم لیگ ن کی حکومت کے وزیرِ داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ لبیک یارسول اللہﷺ والوںنے بھارت سے رابطہ کیا ہے اور ہم اسکی تحقیقات کر رہے ہیں ۔ انہوں نےعاشقان رسول ﷺپر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یہ وہ چیزیں ہیں جو بتاتی ہیں کہ یہ لوگ اتنے سادہ نہیں ہیں۔ ان کے پاس ایسی کچھ خفیہ معلومات ہیں اور یہ ایسے وسائل رکھتے ہیں جو ریاست مخالف طور پر بھی استعمال ہوتے ہیں۔ واضح رہے کہ حکومت نے ختم نبوت ﷺ کی شق کو ختم کرنے کی کوشش کی تھی جس پر پاکستان کی غیور عوام نے آواز بلند کی اورگزشتہ کئی روز سے تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ کے ارکان اسلام آباد اور راولپنڈی کے سنگم فیض آباد پر دھرنا دئیے بیٹھے ہیں جن پر آج نااہل حکومت نے لاٹھی چارج اور فائرنگ کردی ہے ۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں ۱۰۰ سے زائد عاشقان رسولﷺ زخمی جبکہ ایک جوان شہید ہو گیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button