پاکستان

ناصر صفوی کی ۱۷ ویں برسی بھی خاموشی سے گزر گئی ، ملت کےعظیم سپوت کی شہادت پر مجرمانہ خاموشی برقرار

شیعت نیوز:ناصر صفوی اور انکی اہلیہ کو ۱۷ برس قبل ٢٥نومبر٢٠٠٠ءکی نصف شب کو پاکستانی آرمڈ فورسزکے اہلکاروں اور امریکی سی آئی اے کے دہشتگردوں نے مشترکہ آپریشن کے دوران انتہائی سفاکانہ انداز میں چکوال ڈسٹرکٹ کے علاقے جوہرآباد میں شہید کر دیاگیا تھا ۔ تفصیلا ت کے مطابق شہیدعلی ناصر صفوی ملت جعفریہ پاکستان کے وہ پہلے شہید ہیں جنہیں امریکی سی آئی اے کے دہشتگردوں نے پاکستانی فورسز کے ساتھ مشترکہ آپریشن کے دوران ماورائے عدالت قتل کیابلکہ انکی زوجہ محتر مہ بھی اس سفاک آپریشن کے دوران شہید کر دی گئیں اور اپنے پیچھے دو معصوم بچیاں اور ضعیف والدہ کو اللہ اور محمد و آل محمد کے رحم و کرم پر چھوڑ گئے۔باوثوق ذرائع نے شیعت نیوز کو بتایا کہ، شہید ناصر صفوی کے خلاف پورے آپریشن کی سی آئی اے کی ہائی کمانڈ نے براہ راست نگرانی کی اور انکی خواہش تھی کہ شید صفوی کو زندہ گرفتار کیا جاسکے لیکن غلام مولاحسین ؑنے اپنے آقا کی سنت پر چلتے ہوئے جام شہادت نوش کیا لیکن ظالموں کے ہاتھوں ذلت و رسوائی قبول نہ کی۔

شہید ناصر صفوی اور انکی اہلیہ کی بے رحمانہ شہادت کے بعد ملت جعفریہ پاکستان کی بڑی بڑی تنظیموں نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر لی تھی ۔ شہید ناصر صفوی اور انکی اہلیہ کا جنازہ ہسپتال میںکئی گھنٹوں تک لاوارثوں کی طرح پڑا رہا، مگر ملت جعفریہ کی کسی بڑی اور نامور شخصیت نے ناصر صفوی کے جنازہ تک میں شرکت نہیں کی۔ بے حسی کی انتہاء تو یہ ہے کہ آج ۱۷ برس گزرنے کے بعد ملت جعفریہ پاکستان کی نمائندگی کا دعویٰ کرنے والی تنظیمیں ، خواص اور ادارے آج بھی اس عظیم سپوت کی شہادت سے متعلق بات کرنے سے گریزاں ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button