مصرمیں تکفیری دہشتگردوں کا مسجد پر حملہ 300 سے زائد شہید

25 نومبر, 2017 08:48

مصر میں سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مصر کے صوبے شمالی سینا کے شہر العریش کے مضافات میں واقع علاقے الروضہ کی مسجد میں نماز جمعہ میں شریک نمازیوں پر دہشت گردوں نے بم سے حملہ کرنے کے ساتھ ساتھ اندھا دھند فائرنگ بھی کردی جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 155 نمازی جاں بحق اور تقریبا 100 زخمی ہوگئے۔ بعض خبروں میں مرنے والوں کی تعداد 200 بھی بتائی گئی ہے۔
تاحال کسی گروہ نے اس دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم اس علاقے میں انصاربیت المقدس نامی دہشت گرد گروہ سرگرم ہے جس نے دوہزار چودہ میں داعش کی بیعت کی تھی۔
اس گروہ نے اب اپنا نام تبدیل کرکے ولایت سینا رکھ لیا ہے اور یہ دہشت گرد گروہ شمالی سینا میں اب تک بہت سے دہشت گردانہ حملے کرچکا ہے۔
مصرکے صدر عبدالفتاح السیسی نے صوبہ شمالی سینا میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کرتے ہوئے پورے ملک میں تین روز کے عام سوگ کا اعلان کیا ہے۔
العریش کے اسپتالوں میں بھی ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔

 

4:37 صبح مارچ 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔