دنیا

یمنیوں کی امداد کے لیے آنے والے 32 طیاروں کو سعودی عرب نے روک لیا۔

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب کی وجہ سے یمن کیلئے امداد لانے والے 32 طیاروں کی پروازیں منسوخ کر دی ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق سعودی عرب نے مکمل طور پر یمن کے فضائی،زمینی اور بحڑی راستوں کا محاصرہ کرتے ہوئے انہیں بند کر دیا ہے جس کی وجہ سے یمن کو امداد فراہم کرنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ یمن کے انسانی حالات انتہائی خطرناک موڈ پر پہنچ چکے ہیں،یمن میں اس وقت کھانے پینے کی اشیاء کی شدید قلت کے ساتھ ساتھ طبی لوازمات میں بھی شدید قلت پائی جارہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button