بن سلمان کی پالیسیاں خطے میں تباہی کا سبب بن سکتی ہیں،عبدالباری اطوان
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) عرب دنیا کے سیاسی تجزیہ کار اورروزنامہ رائے الیوم کے مدیر اعلیٰ نے کہاہےکہ سعودی عرب میں حالیہ پیشرفت کہ جہاں ولی عہد محمد بن سلمان نے اپنےمخالفین کو کچلنا شروع کردیا ہے علاقائی جنگ جسے پوری دنیا متاثر ہوگی کی تمہید ہے۔
اپنے ایک مختصر مضمون میں ’’عبدالباری اطوان ‘‘نےکہاکہ سعودی عرب میں حالیہ پیشرفت کہ جہاں ولی عہد محمد بن سلمان نے اپنےمخالفین کو کچلنا شروع کردیا ہے علاقائی جنگ جسے پوری دنیا متاثر ہوگی کی تمہید ہے۔
انہوں نے کہاکہ لبنانی وزیر اعظم سعد حریری کے استعفیٰ یا سابق وزراء اورشہزادوں کی حراست سے ہمیں شاہی خاندان کے اندرجاری رسہ کشی سے اپنی توجہ نہیں ہٹانی چاہئے۔
موصوف تجزیہ نگار نے کہاکہ بن سلمان کے اقدامات مشرق وسطیٰ علاقے کیلئے انتہائی خطرناک ہے۔انہوں نےکہاکہ مشرق وسطیٰ علاقہ ایک خطرناک دور سے گزررہا ہے جہاں تباہ کن عسکری تصادم کے واضح امکانات موجود ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اگر تحریک مقاومت حزب اللہ پر جنگ مسلط کی گئی تو اس صورت میں مقاومت کے ہزاروں میزائل اسرائیل پر برسیں گے اوریقینی طورپر اس جنگ میں اسلامی جمہوریہ ایران اورشام بھی کود پڑیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ شام ،عراق اوریمن کے بحران میں سعودی عرب اوراسرائیل کا کردار نمایاں رہا ہے اور سعودی عرب اورصیہونی حکومت نے شام میں دہشتگردوں کی بھرپور حمایت کرکے علاقائی استحکام کو درہم برہم کردیا ہے۔








