ناصر شیرازی بازیابی کیس کی پانچویں سماعت، جسٹس قاضی محمد امین کی اظہار برہمی
شیعت نیوز:لاہور ہائی کورٹ میں ناصر شیرازی بازیابی کیس کی پانچویں سماعت ، ۲۱ روز گزر نے کے بعدبھی ناصر شیرازی کی بازیابی نہ ہوسکی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس قاضی محمد امین کی عدالت میں ناصر شیرازی بازیابی کیس کی سماعت ہوئی ۔ دوران سماعت جسٹس قاضی محمد امین نے ریمارکس دیتے ہوئے ایس ایس پی لاہو ر کو کہا کہمجھے کسی جماعت،مسلک،یا فرقے سے کوئی سروکار نہیں ایک پاکستانی شہری غائب ہے۔جسٹس قاضی امین نے ایس ایس پی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ریاست کے خدمتگار بن کر کام کریں۔ناصر شیرازی کے وکلاءنے الیکٹرانک میڈیا پر نشر شدہ وزیر قانون پنجاب کا بیان عدالت کے سامنے پیش کیا۔جس پرمعزز جج نے کہا کہ وزیر قانون اس مطلب سے اس سارے واقعے سے باخبر ہے۔جسٹس قاضی امین نے اظہار برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب میں اس کیس کو روزانہ کی بنیادپر سنوں گا۔ عدالت کے روبرو بیان دیتے ہوئے اٹارنی جنرل پنجاب نے کہا کہ ہم نے فیڈرل گورنمنٹ سے پتہ کروایا ہے آئی بی اور آئی ایس آئی کے پاس ناصر شیرازی موجود نہیں ۔ اٹارنی جنرل اور ایس ایس پی نے عدالت سے استداء کرتے ہوئے کہا کہ کیس کی ان کیمرہ بریفنگ کی جائے جس پر عدالت عالیہ نے آج دوپہر ڈیڑھ بجےکیس کی دوبارہ سماعت حکم دے دیا ۔