سعودی عرب

بن سلمان سعودی عرب میں اسرائیل کے ایجنٹ ہیں،جرنل فارن پالیسی

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) فارن پالیسی جرنل نے اپنی ایک تحلیلی رپورٹ میں سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کو سعودی عرب میں اسرائیل کا ایجنٹ قراردیتے ہوئے کہاہےکہ نئے مشرق وسطیٰ علاقے سے متعلق سعودی واسرائیلی منصوبے کیلئے بن سلمان ایک قابل اعتماد عنصر ہیں۔

’’وال اسٹریٹج جرنل ‘‘نے اپنی ایک تجزیاتی رپورٹ میں سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کو سعودی عرب میں اسرائیل کا یجنٹ قراردیتے ہوئے لکھاہےکہ نئے مشرق وسطیٰ علاقے سے متعلق سعودی واسرائیلی منصوبے کیلئے بن سلمان ایک قابل اعتماد عنصر ہیں۔

وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں لکھاہےکہ اس لحاظ سے بن سلمان کو واشنگٹن اورتل ابیب کے پراکسی اورمشرق وسطیٰ علاقے میں ان کے اہم ہتھیار کے طورپر دیکھا جاسکتا ہے ۔

اخبار نے لکھاہےکہ امریکہ اوراسرائیل سعودی عرب میں بن سلمان کے اقتدار کو مضبوط بنانے کیلئے ایک دوسرے کےساتھ قریبی تعاون کررہےہیں کیونکہ بن سلمان نے یمن کو تباہ کرنے اورشام پر داعش کے ذریعے جنگ مسلط کرنے کے مغربی منصوبوں کو عمل جامہ پہنانے کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے ۔

اخبار نے مذید لکھاہےکہ بن سلمان نے اسرائیل کی طرز پر لبنان کو بھی دھمکانا شروع کردیا ہے۔ادھر برطانوی اخبار ڈیلی میل نے اپنی ایک رپورٹ میں کہاکہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان آئندہ ہفتے رسمی طورپر سعودی بادشاہت کی بھاگ دوڑ سنبھال لیں گے، بادشاہت کی تاج پوشی کے بعد بن سلمان ایران اورمشرق وسطیٰ میں اپنے حریف اورتیل صنعت پر توجہ مرکوز کریں گے۔

واضح رہے کہ پانچ ماہ قبل سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان نے ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف کی جگہ اپنے 32 سالہ بیٹے شہزادہ محمد بن سلمان کو ملک کا نیا ولی عہد مقررکیاتھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button