ایران

سعودی عرب تاریخی حقائق سے چشم پوشی کر رہا ہے

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پارلیمنٹ نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کی اشتعال انگیز پالیسیوں اور ایران و سعودی عرب کے درمیان ممکنہ جنگ کے بارے میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی پالیسیاں ہمیشہ عقل و منطق پر استوار رہی ہیں۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ تہران، جنگ و کشیدگی کے بجائے علاقے میں امن و استحکام کے قیام کے درپے رہا ہے۔ محمد جواد ظریف نے یمن، شام، عراق اور لبنان میں سعودی عرب کی منفی پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی ان پالیسیوں سے علاقے کے عوام کو بھاری نقصان پہنچ رہا ہے جسے روکے جانے کی ضرورت ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے اس سے قبل بھی کہا تھا کہ سعودی عرب، علاقے میں جنگ و جارحیت اور منھ زوری کے ساتھ عدم استحکام کی راہ پر چلتے ہوئے اشتعال انگیزی میں مشغول ہے اور ان اقدامات کے نتائچ کی بنا پر وہ ایران کو قصوروار قرار دیتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button