لعل شہباز قلندر کے مزار پر حملے کا مرکزی ملزم نادر عرف مرشد گرفتار تعلق داعش سے ، سی ٹی ڈی

17 نومبر, 2017 11:03

شیعت نیوز: لعل شہباز قلندرکے مزار پردھماکے کے اہم ملزم نادر عرف مرشدکو گرفتارکرلیا گیا، ملزم کو سی ٹی ڈی نے کراچی کے مضافاتی علاقے سے گرفتار کیا۔ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے وزیراعلیٰ سندھ کوآگاہ کردیا،سی ٹی ڈی حکام نے آج پریس کانفرنس میں گرفتاری کا اعلان کیا۔انچارج سی ٹی ڈی نے رینجرزحکام کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ گروپ کے تمام لوگوں کی شناخت ہوگئی ، کچھ مارے گئے ، کچھ مفرور ہیں ، حکام نے بتایا کہ داعش کے تمام لوگوں کی شناخت ہوگئی ، یہ گروپ تقریباً ختم ہوچکا ہے۔انہوں نے مزیدبتایا کہ ملزم کو سی ٹی ڈی نے منگھوپیرمائی گاڈی سےگرفتارکیا، دہشت گردنادر علی سےاسلحہ اور دھماکاخیزمواد برآمد ہوا۔ایک سوال کے جواب میںڈی آئی جیCTDسند ھ عامر فاروقی نے بتایا کہ سانحہ لعل شہباز قلندر اور سانحہ شاہ نورانی میں داعش کے لوگ ملوث تھے اور پاکستان میں ان معادنت کالعدم لشکر جھنگوی اور دیگر کالعدم گروپس کر رہے ہیں ۔واضح رہے کہ سہون میں 16فروری کوہونےوالے ہولناک دھماکے میں 80سے زائدافراد شہیدہوگئے تھے

1:46 صبح جولائی 7, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔