لبنان

لبنان میں سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کی تصویریں نذر آتش

طرابلس (مانیٹرنگ ڈیسک) لبنانی شہریوں نے سعودی عرب کے ڈکٹیٹر ولیعہد محمد بن سلمان کی تصویریں نذر آتش کرکے سعودی عرب کے ڈکٹیٹر ولیعہد سے اپنی نفرت اور بیزاری کا اظہار کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق کل رات لبنان کے شہر طرابلس اور لبنان کے شمالی علاقوں میں لبنانی شہریوں نے سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کے فوٹو آگ میں جلا دیئے۔ عوامی رد عمل کے بعد لبنان کے وزير داخلہ نے علاقائی حکام کو حکم دیا کہ وہ اس علاقہ میں محمد بن سلمان کی تمام تصویروں کو جمع کرلیں تاکہ اس قسم کا کوئي دوسرا حادثہ پیش نہ آئے۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے ڈکٹیٹر ولیعہد محمد بن سلمان نے لبنان کے وزیر اعظم سعد حریری کو سعودی عرب میں جبری مستعفی ہونے پر مجبور کیا اور اسے وطن واپس جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ اس واقعہ کے بعد لبنان میں سعد حریری کے حامیوں اور سعودی شہریوں کے درمیان سماجی سائٹوں پر زبردست معرکہ جاری ہے اور سعودی عرب کے شہریوں نے تمام لبنانی شہریوں کو ملک سے نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button