دنیا

سپاہ پاسداران کا خوف ، سابق CIAچیف نے سپاہ پاسدران پر آٹھ ٹن وزنی بم گرانے کا مطالبہ کردیا ۔

شیعت نیوز:امریکی CIA کے سابق ڈائریکٹر جیمز والسی نے مطالبہ کیا ہے کہ ایران کے جوہری اور فوجی طاقت کے خطرے سے نمٹنے کے لئےایرانی سپاہ پاسدارانِ انقلاب کے بنیادی ڈھانچے کو مکمل تباہ کر دیا جائے۔ جیمز والسی جو سابق امریکی صدر بل کلنٹن کے دور میں 1993-1995 تک سی آئی اے کے سربراہ رہے یہ بات اسرائیلی اخبار "یروشلم پوسٹ” کو دیے گئے انٹرویو میں کہی ہے۔جیمزوالسی نے کہا کہ "اگلی مرتبہ جب سپاہ پاسداران انقلاب ہمیں دھمکی دے تو چاہیے کہ اس کے انفرا اسٹرکچر پر 8 ٹن وزن والے چھ سے بارہ بم گرا دیے جائیں تاکہ انکا سسٹم اور انفراسٹکچر کا مکمل خاتمہ ھوسکے”۔ سابق سی آئی اے ڈائریکٹر کے مطابق جنوری 2016 میں ایرانیوںکا امریکی کشتیوں اور فوجیوں کو حراست میں لیا جانا اعلانِ جنگ کے مترادف تھا۔شیطان بزرگ امریکا نے 13 اکتوبر کو دہشت گردوں کے ساتھ تعلق ہونے کے سبب الزام میں پاسداران انقلاب کی فورسز پر مالی پابندیاں عائد کر دیںہیں جس کا مقصد اس ادارے عالمی اسلامی مزاحمت کے مالی نیٹ ورک میں رکاوٹ ڈالنا ہے۔اس اقدام کے ذریعے امریکی قانون سازی کے تحت ایرانی پاسداران انقلاب سے متعلق کسی بھی اثاثے کو منجمد کر دیا گیا اور یہ امریکی تجارتی اداروں کے پاسداران انقلاب کے ساتھ ہر قسم کے تعلق پر پابندی عائد کرتا ہے اور امریکی بینکنگ نظام تک رسائی کو دشوار بناتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایک بٹالین نے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر امریکی نیول فورس کے افسران کو حراست میں لے کر امریکہ کو یہ واضح پیغام دیا تھا کہ ایران پر حملے کی صورت میں اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، جس کے بعد سے امریکا کے تمام ادارے سپاہ پاسداران کے خوف میں مبتلا ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button