دنیا

کالعدم جماعت الاحرار میں پھوٹ‘ حزب الاحرار کے نام سے نیا گروپ تشکیل: امریکی نشریاتی ادارہ

واشنگٹن ((مانیٹرنگ ڈیسک)کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے الگ ہونے والے گروپ جماعت الاحرار میں تشکیل کے بعد پھوٹ پڑ گئی ہے اور اس کے کچھ مزید ارکان نے الگ ہوتے ہوئے حزب الاحرار کے نام سے نئے گروپ کی تشکیل کا اعلان کر دیا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق گزشتہ روز جاری ہونے والے ایک ویڈیو میں کہا گیا کہ حزب الاحرار گروپ افغانستان کے ننگرہار صوبے میں تشکیل دیا گیا ہے اور اس کے لیڈر عسکریت پسند کمانڈر مکرم خان ہوں گے۔

مکرم خان اس سے پہلے جماعت الاحرار گروپ کے کمانڈر اور ترجمان رہے ہیں۔ مکرم خان کا اصل نام عمر خراسانی ہے اور ان کا تعلق مہمند ایجنسی سے ہے۔اس بارے میں جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اقلیتی مسیحی برادری سمیت معصوم شہریوں کے قتل، بھتہ وصولی، اغوا برائے تاوان اور ایسے دیگر اقدامات پر جماعت الاحرار کے سربراہ سے اختلاف کے باعث گروپ سے علیحدہ ہوئے ہیں جو بقول ان کے غیر اسلامی اقدامات ہیں۔جماعت الاحرار گروپ 2014ء میں عسکریت پسند تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے علیحدگی کے بعد عمر خالد خراسانی کی قیادت میں قائم کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button