دنیا

میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی وطن واپسی کی راہ ہموار کئے جانے کی ضرورت پر اقوام متحدہ کی تاکید

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف تشدد بند اور ان کی وطن واپسی کی راہ ہموار کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

شیعت نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوٹرس نے جمعے کی رات میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف تشدد اور ان کی قومی و نسلی تطہیر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے وہ ایک انسانی المیہ ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق امور کے کوآرڈینیٹر مارک لوکاک نے بھی حال ہی میں میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی صورت حال کو المیہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ میانمار کے حکام اس ملک میں روہنگیا مسلمانوں کی انسان دوستانہ امداد کی ترسیل میں رکاوٹ پیدا کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ پچّیس اگست سے میانمار کے صوبے راخین میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف میانماری فوج کے جارحانہ اور وحشیانہ حملوں میں اب تک چھے ہزار سے زائد افراد جاں بحق، آٹھ ہزار سے زائد دیگر زخمی جبکہ لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں اور بے گھر ہونے والے لاکھوں افراد پناہ لینے کی غرض سے بنگلہ دیش منتقل ہو گئے ہیں جہاں وہ کیمپوں میں نہایت سخت زندگی بسر کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button