دنیا

مریکہ میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں 24 افراد ہلاک

امریکہ میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں کم سے کم چوبیس افراد ہلاک اور دو درجن سے زائد دیگر زخمی ہو گئے۔

شیعت نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے واقعات جمع کرنے والے امریکی مرکز کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ریاست میسوری، کنٹیکی، ایریزونا، فلوریڈا، انڈیانا اوہائیو اور میسا چوسٹ میں فائرنگ کے باون واقعات پیش آئے۔ ان واقعات میں کم سے کم چوبیس افراد ہلاک اور بتیس زخمی ہوئے جن میں کئی کی حالت نازک ہے۔

امریکہ میں جاری ہونے والے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے آغاز سے اب تک مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے ترپن ہزار، ایک سو نوے واقعات پیش آئے جن میں کئی ہزار لوگ ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button