ایران کے نائب صدر کی عراق میں کربلا کی طرف پیدل مارچ کرنے والے قافلوں میں شرکت
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم میں شرکت کے لئے عراق پہنچ گئےہیں جہاں انھوں نےکربلا کی طرف پیدل مارچ کرنے والے قافلوں میں شرکت کی ہے ۔
شیعت نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم میں شرکت کے لئے عراق پہنچ گئےہیں جہاں انھوں نےکربلا کی طرف پیدل مارچ کرنے والے قافلوں میں شرکت کی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق ایران کے نائب صدر بھی حسینی زائرین کے پیدل مارچ کرنے والے قافلوں کے ساتھ ملحق ہوگئے ہیں۔
نجف اشرف سے کربلا کی طرف پیدل سفر کرنے والے قافلے آج رات اور کل صبح کربلا پہنچیں گے جہاں وہ نواسہ رسول کے چہلم میں شرکت کریں گے۔








