عراقی حکومت نے فرقہ وارنہ نفرت پھیلانے پر کربلا میں 22 افراد کو گرفتار کرلیا
فرقہ واریت پھیلانے کا الزام، عراقی سیکورٹی فورسز نے کربلا میں 22افراد کو گرفتار کر لیا ۔عراقی حکومت کا کہنا ہے فرقہ واریت پھیلانے والے عراق کے خیرخواہ نہیں ہو سکتے ۔
شیعت نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عراقی وزیر داخلہ قاسم الاعرجی نے کربلا میں گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کربلا میں مذہب کے نام پر نفرت اور فرقہ واریت پھیلانے پر 22 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
عراقی وزارت داخلہ نے انکشاف کیا ہے کہ شہر امام حسین علیہ السلام (کربلا)میں سیکیورٹی فورسز نے فرقہ واریت اور نفرت پھیلانے کے جرم میں 22 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
عراقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں حکومت کسی بھی قسم کی نرمی نہ برتتے ہوئے ان تمام عناصر کو گرفتار کرے گی۔جو ملک کے خیر خواہ نہیں اور ملک میں فتنہ پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ کربلا میں آج کل اربعین امام حسین علیہ السلام کے سلسلے میں لاکھوں افراد کربلا تشریف لا رہے ہیں۔








