مقبوضہ فلسطین

فلسطینی اسکول کی پرنسپل اور تین معلمات گرفتار

صیہونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر القدس کے شمال میں واقع ایک فلسطینی اسکول پر چھاپہ مار کر اسکول کی صدرمعلمہ اور تین استانیاں حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیں۔

شیعت نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق القدس میں طلباء کی سرپرست یونین کے چیئرمین زیادل الشمالی نے بتایا کہ صیہونی فوج نے شمالی بیت المقدس کے علاقے بیت حنینا میں قائم ’زھوۃ القدس‘ نامی ایک اسکول پر چھاپہ مارا اور اسکول میں موجود تین استانیوں اور اسکول کی پرنسپل کو حراست میں لے لیا۔

اسکول کی صدر معلمہ کی شناخت منیٰ الکراوی کے نام سے کی گئی ہے تاہم گرفتار کی گئی تین دیگر استانیوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔

انہوں نے بتایا کہ صیہونی اسپیشل یونٹ کےاہلکاروں کی طرف سے اسکول پر چھاپہ مار کارروائی کے بارے میں کوئی وضاحت سامنے نہیں آسکی تاہم خدشہ ہے کہ صیہونی انتظامیہ اسکول کو غیرقانونی قرار دے کر اسے بند کرنا چاہتی ہے اور اسی فلسطینی دشمن پالیسی کے تحت معلمات کو حراست میں لیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button