عراق

زائرین حسینی کی سیکورٹی کو یقنی بنانے پر تاکید

بغداد میں متعین ایران کے فوجی اتاشی نے عراقی وزیر دفاع سے ملاقات میں زائرین حسینی کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

شیعت نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایران کے فوجی اتاشی بریگیڈیئر جنرل مصطفی مرادیان اور عراقی وزیر دفاع عرفان الحیالی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی روابط کے فروغ اور زائرین حسینی کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

ایران کے فوجی اتاشی نے عراق کے وزیر دفاع کو داعش کے خلاف عراقی فوج کی حالیہ کامیابی کی بھی مبارک باد پیش کی۔اس سے پہلے ایران اور عراق کے وزرائے دفاع نے بھی پیر کے روز ایک دوسرے سے ٹیلی فون پر بات چیت کی تھی جس میں زائرین کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button