لبنان کے مستعفی وزیراعظم سعد حریری متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

07 نومبر, 2017 13:27

لبنان کے مستعفی اور مفرور وزیراعظم سعد حریری سعودی عرب سے متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں۔

شیعت نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق المستقبل ٹی وی چینل کا کہنا ہے کہ مستعفی اور مفرور وزیراعظم سعد حریری متحدہ عرب امارات کے حکام سے تبادلہ خیال کرنے سعودی عرب سے متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری نے ایران اور لبنان میں اس کی حامی عسکری تنظیم حزب اللہ پر متعدد الزامات عائد کرتے ہوئے سعودی عرب سے استعفیٰ کا اعلان کیا تھا۔

سعد الحریری نے سعودی ٹی وی پر براہ راست خطاب کے دوران ایران پر خطے کو تباہی کی طرف دھکیلنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ لبنان کی تنظیم حزب اللہ مکمل طور پر ایران کی گرفت میں ہے، دونوں لبنان کے علاوہ دیگر عرب ممالک میں بھی عدم استحکام کی وجہ بن رہے ہیں۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات سعودی عرب کا اہم اتحادی ہے۔

2:36 صبح جون 19, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔