سعودی عرب

سعودیہ عرب کا انصاراللہ کے رہنماوں کی گرفتاری پر 440 ملین ڈالرز انعام کا اعلان

سعودی عرب نے یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ اور یمنی فوج کے 40 رہنماوں کی گرفتاری پر 440 ملین ڈالرز کے انعامات معین کئے ہیں۔

شیعت نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق المیادین کی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سعودی حکومت نے یمن کی مزاحمتی تحریک انصاراللہ، یمن کی عوامی رضاکار فورس اور فوجی حکام پر مشتمل چالیس افراد کی فہرست تیار کی ہے جن پر مختلف قسم کے جھوٹے الزامات لگائے گئے ہیں۔

اس رپورٹ کی بنیاد پر سعودی حکام نے ان چالیس افراد کی گرفتاری پر ہر قسم کی اطلاع دینے والوں کے لیے 440 ملین ڈالرز انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

یہ ایسی صورت حال میں ہے کہ یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل کے صدر صالح علی الصماد اور اس ملک کی انقلابی کمیٹی کے صدر کی گرفتاری پر بیس بیس میلین ڈالرز انعام معین کیا گیا ہے۔

اس سے قبل جارح سعودی اتحاد نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران نے انصاراللہ کو بیلسٹک میزائل دئے ہیں۔ ایران کا یہ اقدام براہ راست سعودی عرب پر جارحیت میں شمار کیا جاتا ہے اور خطے میں امن و استحکام کی بین الاقوامی کوششوں کو ہدف بنانے کے ساتھ ساتھ سلامتی کونسل کی قراردادوں کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے۔

جارح سعودی اتحاد نے مزید دعویٰ کیا کہ سعودیہ ایران کو مناسب موقعہ پر جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ یمن کی رضاکار فورس نے ہفتے کی رات اعلان کیا تھا کہ ریاض کے الخالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل فائر کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button