عراق
عراق کے شہر کرکوک میں یکے بعد دیگرے دوخود کش دھماکے
عراق کے شہر کرکوک میں کل یکے بعد دیگرے دوخود کش دھماکے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں کم سے کم 5 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
شیعت نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق محکمہ پولیس نے بتایا کہ دھماکے بموں سے لیس موٹر سائیکلوں کے ذریعے کئے گئے ہیں جس کے نتیجے میں کم سے کم 5 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ 16 اکتوبر کو کردوں کے علاقے سے انخلاء کے بعد عراقی فوج، فیڈرل پولیس اور حشد الشعبی نے کرکوک شہر کا کنٹرول سنھبال لیا ہے۔