سعودی شہزادہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، "عسیر” علاقے کا ڈپٹی گورنر ہلاک
یمنی سرحد کے قریب ہیلی کاپٹر گرکرتباہ ہوگیا جس میں سعودی شہزادہ منصور بن مقرن سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے۔
شیعت نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق یمنی سرحد کے قریب سعودی ہیلی کاپٹر گر کرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں سعودی شہزادہ منصور بن مقرن ہلاک ہوگئے جب کہ ہیلی کاپٹر میں سعودی شہزادے منصور بن مقرن کے علاوہ دیگر 8 افراد بھی سوار تھے۔ فوری طور پر ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے کی وجوہات سامنے نہ آسکیں تاہم حکام کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں۔
واضح رہے کہ شہزادہ منصور بن مقرن سعودی صوبہ عسیر کے نائب گورنر تھے اور اس حادثے میں صوبہ عسیر کے کئی اعلی حکام بھی ہلاک ہوئے ہیں۔








