دنیا

امریکی کانگریس کی رکن خواتین جنسی تشدد کا شکار

امریکی کانگریس کی رکن چار خواتین نے کہا ہے کہ انہیں مرد ساتھیوں کی جانب سے جنسی آزار و اذیت اور ناشائستہ جملوں کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔
شیعت نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایسوشی ایٹڈ پریس نے بتایا کہ کانگریس کی مذکورہ ارکان نے مرد ارکان کے نام لینے سے گریز کیا ہے تاہم کہا ہے کہ ان میں دو افراد اس وقت بھی کانگریس کے رکن ہیں۔
امریکی کانگریس کی خواتین ارکان کے بیانات سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ میں کوئی بھی خاتون چاہے وہ اعلی ترین سرکاری ادارے میں ہی کیوں نہ ہو، اس طرح کے حملوں سے محفوظ نہیں ہے۔
امریکی کانگریس میں خواتین اراکین، جنسیت کے لحاظ سے عدم مساوات کا شکار ہیں اور امریکی ایوان نمائندگان میں ان کا تناسب صرف بیس فی صد ہے۔
اس سے قبل چار خواتین نے سابق امریکی صدر جاج بش سینیئر اور ایک خاتون نے سابق صدر بل کلنٹن پر جنسی زیادتیوں کے الزامات عائد کیے تھے۔
ہالی ووڈ کے معروف پروڈیوسر ہروی وائنسٹائن کا جنسی اسکینڈل سامنے آنے کے بعد امریکہ میں اخلاقی بے راہ روی کا معاملہ ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button