لبنان

طاقت اور وحدت کی بدولت اسرائیل کے خلاف فتح حاصل کریں گے، میشل عون

لبنان کے صدر نے تاکید کی ہے کہ لبنانی قوم اپنی وحدت اور طاقت کی بدولت اسرائیل کی ہر قسم کی ممکنہ جارحیت کے خلاف کامیاب رہے گی۔

شیعت نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ لبنان کے صدر میشل عون نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے ہم پر جنگ مسلط کی تو وہ غلبہ حاصل نہیں کرسکے گا اور یہ اسرائیل کی کمزوری ہے۔

لبنان کو اسرائیل پر غلبہ بین الاقوامی قراردادوں کے ذریعے نہیں بلکہ اپنی طاقت اور وحدت سے حاصل ہوا ہے کیونکہ ہم اپنے وطن کے دفاع کے لیے کسی دوسرے پر تکیہ نہیں کرتے۔

انہوں نے حزب اللہ کے غیر مسلح ہونےکے مسئلے کے حل کو مشرق وسطیٰ کے بے پناہ مسائل کے حل سے مشروط کردیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button