اسرائیلی جارحیت کا مناسب وقت پر جواب دیں گے: ھنیہ
لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ نے حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ سماعیل ھنیہ کو ٹیلیفون کرکے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے حالیہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
شیعت نیوزکو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے اسماعیل ھنیہ سے ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے غزہ کی پٹی میں ایک سرنگ پرحملے کو دشمن کی بزدلانہ سازش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی دشمن کی ننگی جارحیت پر حزب اللہ حماس اور اسلامی جہاد کے ساتھ ہے۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان فلسطین کی موجودہ صورت حال،Â صیہونی ریاست کی جارحیت، فلسطینی مجاھدین کی مزاحمتی تیاریوں اور دشمن کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے اور دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسماعیل ھنیہ نے حسن نصراللہ کو یقین دلایا کہ فلسطینی مجاھدین دشمن کی تازہ جارحیت کا مناسب وقت میں جواب دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم صبر کا مظاہرہ کررہی ہے مگر ہمارے صبر امتحان نہ لیا جائے۔








