فلسطین سے غاصب صیہونیوں کو باہر نکالنے کا واحد راستہ استقامت اور ثابت قدمی:’’الوعد الحق ‘‘ کانفرنس کا اختتامی اعلامیہ

03 نومبر, 2017 05:37

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں’الوعد الحق ‘‘ کانفرنس کے دوسرے اجلاس کے اختتامی اعلامیہ میں غصب صیہونی حکومت کے خلاف استقامت پر تاکید کرتےہوئے کہا گیا ہے کہ فلسطین سے غاصب صیہونیوں کو باہر نکالنے کا واحد راستہ استقامت اور ثابت قدمی ہے۔

شیعت نیوز نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں’الوعد الحق ‘‘ کانفرنس کےدوسرے اجلاس کے اختتامی اعلامیہ میں غاصب صیہونی حکومت کے خلاف استقامت پر تاکید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فلسطین سے غاصب صیہونیوں کو باہر نکالنے کا واحد راستہ استقامت اور ثابت قدمی ہے۔

’الوعد الحق ‘‘ کانفرنس کے شرکاء نے اپنے بیان میں برطانوی حکومت کی طرف سے بالفور بیانیہ کی دوبارہ حمایت کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم میں برطانیہ کو برابر کا شریک قراردیا ہے۔ ’الوعد الحق ‘‘ کانفرنس میں بعض اسلامی ممالک کی طرف سے اسرائيل کو سرکاری طور پر تسلیم کرنے کو اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ بہت بڑی خیانت قراردیا ہے۔

’الوعد الحق ‘‘ کانفرنس نے اپنے اختتامی بیان میں مسئلہ فلسطین کو امت مسلمہ کا اہم مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو اس مسئلہ پر اپنی توجہ مبذول کرنی چاہیے۔

’الوعد الحق ‘‘ کانفرنس میں سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو استوار کرنے کی کوششوں کی بھر پور مذمت اور اسے اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ کھلی سازش اور دشمنی قراردیا ہے۔

11:57 شام مئی 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔