مشرق وسطی
شامی عوام کو ہی اپنے ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق حاصل ہے:تیونس
تیونس کے وزیر برائے امور خارجہ نے شام اورتیونس کے درمیان تاریخی تعلقات کی سراہناکرتے ہوئے کہاہےکہ ان کا ملک شامی تنازعے کے حل کیلئے شامی حکومت اورعوام کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔
ایک بیان میں ’’خمیس جہینوی‘‘نے شام اورتیونس کے درمیان تاریخی تعلقات کی سراہنا کرتے ہوئے کہاکہ ان کا ملک شامی تنازعے کے حل کیلئے شامی حکومت اورعوام کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے شام میں خوفناک جنگ کے باوجود دمشق میں تیونسی سفارتخانے برقراررکھنے کے تیونسی حکومت کے فیصلے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں اُمید ہےکہ جنگ کے خاتمے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات معمول کی سطح پر لوٹ آئیں گے۔انہوں نے کہاکہ تیونسی عوام وحکومت کو اُمید ہےکہ شامی عوام وحکومت بہت جلد امن وسیکورٹی سے لطف اندوز ہونگے۔