خودکش بکرا؛ شام میں دہشتگردوں کا دھماکہ خیز مواد منتقل کرنے کا جدید حربہ

01 نومبر, 2017 17:56

شام کی سیکورٹی فورسز نے تکفیری دہشتگردوں کی نئی سازش بھیڑ بکریوں کے ذریعے دھماکہ خیز مواد دمشق منتقل کرنے کی ناکام کوشش کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

شامی ٹیلی وژن کے مطابق شام کی سیکورٹی فورسز نے ایک وین کی چیکنگ کے دوران سکیننگ مشین کے ذریعے بکرے کے اندر موجود دھمکہ خیز مواد درآمد کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بکرے کے پیٹ کو چاک کرنے سے معلوم ہوا کہ اس کے پیٹ میں بہت زیادہ دھماکہ خیز مواد چھپایا گیا ہے۔

اس گاڑی کے ڈرائیور نے پوچھ گچھ کے بعد بتایا کہ وہ زاکیہ شہر سے دمشق کے مضافاتی شہر "نھرعیشہ” کی طرف جا رہا تھا۔

اس سے پہلے بھی دہشتگردوں نے ایک گائے کہ جس کے پیٹ میں دھماکہ خیز مواد چھپایا گیا تھا، کو اسی ہائی وے پر پکڑا تھا۔

دہشتگرد اس خودکش گائے کو دمشق منتقل کرنا چاہتے تھے۔

2:08 صبح اپریل 30, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔