غزہ پرحملہ ننگی جارحیت، اسرائیل کو مزہ چکھائیں گے:اسلامی جہاد

01 نومبر, 2017 13:50

فلسطینی مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد نے غزہ کی پٹی کے علاقے خان یونس میں ایک سرنگ کی آڑ میں وحشیانہ بمباری کو دشمن کی ننگی جارحیت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی قوم دشمن کی اس جارحیت کا جواب دے گی۔

گذشتہ روز غزہ کی پٹی پر اسرائیلی طیاروں کی وحشیانہ بمباری کے رد عمل میں ایک بیان میں اسلامی جہاد نے کہا ہے کہ اسرائیل حقائق کو گڈ مڈ کرنے کی مذموم کوشش کررہا ہے۔ فلسطینی مجاھدین اور اسلامی جہاد دشمن کی جارحیت کے جواب اور قوم کے دفاع میں کسی قسم کی نرمی اور سستی کا مظاہرہ نہیں کرے گی۔

اسلامی جہاد کے ترجمان داؤد شہاب نے کہا کہ قوم کے دفاع میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں چھوڑیں گے۔ صیہونی ریاست کے جرائم کے جواب کے لیے فلسطینی مزاحمتی قوتیں دن رات کام کرتی ہیں۔

انہوں نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری کو ننگی جارحیت قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ اسرائیلی فلسطینیوں کے خلاف جرائم سے سے توجہ ہٹانے کے لیے غزہ کی پٹی میں سرنگوں کا سہارا لے رہا ہے۔

8:40 شام اپریل 28, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔