مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی فوج کے فلسطینی اسکولوں پر چھاپے،11 طلباء گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں اسرائیلی فوج نے گذشتہ دو روز کے دوران چھاپوں کے دوران کم سے کم 11 طلباء کو حراست میں لے لیا ہے۔ دوسری جانب فلسطینی حکام نے صیہونی فوج کے ہاتھوں نہتے طلباء کی گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے محکمہ تعلیم کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے شہر کے اسکولوں میں چھاپوں کے دوران بڑی تعداد میں طلباء وطالبات، اساتذہ اور انتظامیہ کو ہراساں کیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ان میں سے گیارہ طلباء کو گرفتار کرلیا۔

فلسطینی ڈائریکٹر تعلیم طارق علاونہ نے بتایا کہ صیہونی فوج نے حالیہ دو ایام کے دوران جنین اور شہر کے قصبے یعد اور اس کے دو مہاجر کیمپوں میں قائم اسکولوں پر چھاپے مارے۔ ان چھاپہ مارکارروائیوں کے دوران صیہونی فوج نے ایک درجن کے قریب فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

انہوں نے فلسطینی طلباء کے خلاف صیہونی فوج کے کریک ڈاؤن کی شدید مذمت کی اور اسے صیہونی فوج کا طلباء پر بدترین ظلم قرار دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button