دنیا

ترکی کی داعش پر کاری ضرب/ 50 سے زائد وہابی داعشی گرفتار

ترکی میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش پر کاری ضرب وارد کرتے ہوئے 50 سے زائد داعش دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا ہے جو ترکی میں بڑے دہشتگرد حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔
آناتولی نیوزکےمطابق ترکی میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش پر کاری ضرب وارد کرتے ہوئے 50 سے زائد داعش دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا ہے جو ترکی میں بڑے دہشتگرد حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ اطلاعات کے مطابق ترک سکیورٹی حکام نے داعش کے 50 سے زائد دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا ہے جو ترکی کے یوم جمہوریہ کی تقاریب پر حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث ہیں۔
49 شتبہ افراد کو ترکی کے دارالحکومت انقرہ سے گرفتار کیا گیا جبکہ 4 کو استنبول سے حراست میں لے کر ان کے قبضے سے دیسی ساختہ بم برآمد کرلیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ داعش دہشت گرد ترکی کے 94 ویں قومی دن کے حوالے سے ہونے والی تقاریب کو نشانہ بنانا چاہتےتھے۔ ترکی حکام نے داعش سے تعلق رکھنے والے 55 غیر ملکیوں کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button