یمن

ابو ظہبی بھی یمنی میزائلوں کے نشانے پر/ سعودی سرزمین پر مزید حملوں پر زور

انصار اللہ یمن کے ترجمان نے ریاض اور ابو ظہبی کو خـبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابو ظہبی بھی یمنی میزائلوں کے اہداف میں شامل ہے جبکہ سعودی سرزمین پر حملوں میں مزید شدت لائے جانے کا قوی امکان ہے۔

المسیرہ نیوزکےمطابق یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نےریاض اور ابو ظہبی کو خـبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابو ظہبی ،یمنی میزائلوں کے اہداف میں شامل ہے جبکہ سعودی عرب پر حملوں میں مزید شدت لائی جائے گی۔

انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے الجزیرہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ سعودی عرب کی سرحد پر اپنے حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے سعودی عرب کے اندر حملوں میں مزید شدت لائی جائے گی جبکہ ابو ظہبی بھی یمنی فورسز کے میزائل حملوں کے اہداف میں شامل ہے۔

انصار اللہ کے ترجمان نےیمن کے اندر اور باہر رہنے والے یمنی شہریوں پر زوردیا کہ وہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے مکر و فریب میں نہ آئیں کیونکہ یہ دونوں ممالک خطے میں امریکی اور اسرائیلی مفادات کو تحفظ فراہم کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے نمائندے ولد شیخ نےیمن کے بحران کو حل کرنے کے سلسلے میں آج تک کوئی سیاسی راہ حل انصار اللہ کے سامنے پیش نہیں کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button