عراق

مغربی الانبار کے علاقے القائم میں عراقی فوج کی پیش قدمی جاری

عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ مغربی الانبار کے علاقے القائم اور راوہ میں داعش کے خلاف آپریشن نہایت تیزی کے ساتھ جاری ہے۔

الفرات نیوز کےمطابق عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسزمغربی الانبار کے القائم شہر کے بالکل قریب پہنچ گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کے تازہ دم دستے مغربی الانبار کے علاقے القائم اور راوہ کی طرف روانہ کردیے گئے تھے اب شہر سے 10 کلومیٹر کے فاصلے پر پہنچ گئے ہیں۔

مغربی الانبار میں داعش کے خلاف آپریشن کے آغاز سے اب تک متعدد علاقے دہشت گردوں کے قبضے سے مکمل طور پر آزاد کرالئے گئے ہین

واضح رہے کہ عراقی فوج نے چار دن پہلے الانبار کے راوه، الحصی، الجبا، سمیت کئی علاقوں کو داعشی دہشت گردوں سے مکمل طور پر آزاد کرالیا تھا۔

عراقی حزب اللہ کے ترجمان جعفرالحسینی کا کہنا ہے کہ القائم میں داعش کا بہت جلد خاتمہ کردیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج بروز پیر سے القائم شہر کا محاصرہ کیا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے اندر اندر شہرسے تمام دہشت گردوں کا خاتمہ کردیا جائے گا۔

ذرائع کی رپورٹ کے مطابق القائم میں درجنوں غیرملکی دہشت گرد داعش کے شانہ بشانہ لڑ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے جمعرات کے دن القائم اور رواہ میں داعشی دہشت گردوں کے خلاف جامع اور فیصلہ کن کارروائی کرنے کا حکم نامہ جاری کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button