مقبوضہ فلسطین

فلسطینی وزارت خارجہ کی صیہونی غنڈہ گردی کی شدید مذمت

فلسطینی وزارت خارجہ نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں میں صیہونی شرپسندوں کی طرف سے فلسطینی شہریوں کی جان ومال پرحملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطینیوں کو جرائم پیشہ صیہونیوں سے تحفظ دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

فلسطینی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی آباد کاروں کو اسرائیلی فوج اور پولیس کا فول پروف تحفظ حاص ہوتا ہے اور وہ باقاعدہ فوج کی سرپرستی میں فلسطینی شہریوں جان ومال، ان کی املاک، کسانوں اور ان کی فصلوں بالخصوص زیتون کے پھل دار باغات پر حملے کرتے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صیہونی آباد کار غرب اردن اور وادی اردن بالخصوص دور دراز کےعلاقوں میں طاقت کے زور پر فلسطینیوں کے گھروں پر قبضہ کرتے ہیں۔

صیہونی شرپسندوں نے زیتون کے پھل اتارنے کے موجودہ موسم کے دوران فلسطینی کسانوں کو زیتون کے 6 ہزار پھل دار پودوں سے محروم کیا ہے۔ بیان میں صیہونیوں کی غنڈہ گردی کو منظم ریاستی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے اس پر سختی سے پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ سنہ 1967ء کی جنگ کے بعد صیہونی ریاست نے غرب اردن 131 اور مشرقی بیت المقدس میں 10 بڑی اور 116 چھوٹی صیہونی کالونیاں قائم کرکے ان میں لاکھوں کی تعداد میں صیہونی اشرار کو آباد کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button