مقبوضہ فلسطین

غزہ کی پٹی کے سیکیورٹی چیف ناکام قاتلانہ حملے میں زخمی

حماس کے رہنما اور سابق وزیراعظم اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ غزہ کے سکیورٹی کمانڈر توفیق ابونعیم پر قاتلانہ حملے میں اسرائیل ملوث ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ان کی گاڑی میں دھماکا خیز مواد نصب تھا جو دھماکے سے پھٹا۔ اس اقدام کا بظاہر مقصد انہیں قتل کرنا لگتا ہے۔

حماس کے رہنما اور سابق وزیراعظم اسماعیل ہنیہ نے کل اسپتال میں توفیق ابونعیم کی عیادت کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی جارحیت سے اسرائیل کا ہدف حماس کو فلطسینی عوام کےحقوق کے لیے جدوجہد سے روکنا اور فلسطینی سرزمین کی آزادی کے لئے جدوجہد کی راہ میں روڑے اٹکانا ہے۔

واضح رہے کہ فلسطین میں غزہ پٹی کی حکمران جماعت حماس کے سیکیورٹی فورسز کے سربراہ توفیق ابو نعیم کار دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہوگئے تھے۔

غزہ پٹی کے وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انٹرنل سیکیورٹی فورسز کے ڈائریکٹر جنرل توفیق ابو نعیم قتل کی ناکام کوشش میں اس وقت بچ گئے جب ان کی کار میں نصرت مہاجر کیمپ میں دھماکا ہوا۔

خیال رہے کہ غزہ میں یہ واقعہ ایک ایسے موقع پر پیش آیا ہے جب حکمران جماعت حماس حکومتی اختیارات فلسطینی اتھارٹی کی جماعت الفتح اور فلسطینی صدر محمود عباس کے حوالے کرنے جارہی ہے۔

فلسطین کی دونوں حریف جماعتیں حماس اور الفتح نے ایک دہائی سے جاری اختلافات کو ختم کرتے ہوئے رواں ماہ ایک معاہدے پر دستخط کئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button